سلطان المرشدین رحمتہ اللہ علیہ کا وصال
تقریباً ۸۰۰ ھ میں آپ کے پیرومرشد حضرت شیخ علاء الحق پنڈوی رحمتہ اللہ علیہ کا وصال ہوا۔ آپ وصال کے بعد فوراً پنڈوہ شریف پہونچے، یہ بنگال کا آپ کا آخری سفرتھا، اس وقت پنڈوہ کے اندر اکابرین روزگار موجود تھے، حضرت نے اپنے دست مبارک سے محمد نور قطب عالم کے سر پر دستار جانشینی باندھی اور مراسمِ سجادہ نشینی ادا فرمائی۔ اس وقت ہجوم اولیاء و اکابرین اصفیاء کے درمیان قطب بنگال کامسئلہ زیربحث تھا،بعض اولیائے کرام کا خیال تھا کہ حضرت شرف الدین جو بنگال ہی کے ایک بزرگ تھے انھیں قطب بنگال بنا دیا جائے۔ اس وقت حضرت غوث العالم نے فرمایاکہ قطب بنگال میرے مخدوم زادے محمد نور ہیں۔ حاضرین نے پوچھا اس کا ثبوت کیا ہے؟ تو آپ نے مخدوم زادے سے فرمایا کہ سامنے والی پہاڑی کو حکم دو کہ یہاں آجا ئے۔ اور اس کی طرف شہادت کی انگلی سے اشارہ فرمایا۔ حضرت کے خادم بابا حسین جواس وقت حاضر مجلس تھے بیان فرماتے ہیں کہ جیسے ہی یہ الفاظ حضرت کی زبان مبارک سے نکلے پہاڑی حرکت میں آگئی، حضرت نے فرمایا ابھی ٹھہر جا! میں پیرزادے سے باتیں کر رہا ہوں، پہاڑی کی حرکت فوراً ختم ہوگئی،اسکے بعد مخدوم زادے نے پہاڑی کی طرف انگلی سے اشارہ کیا اور فرمایا کہ یہاں آجا! فوراً پہاڑی حرکت میں آگئی، سارے حاضرین نے اپنی آنکھوں سے یہ کرامت دیکھا اور اس کے بعدمخدوم زاد ے کو بالاتفاق قطب بنگال بنادیا گیا اورشیخ محمد نور اب نورقطب عالم پنڈوی کے لقب سے مشہور ہوگئے۔ اس کے بعدمحفل سماع کا اہتمام کیاگیا جس میں چھوٹے بڑے سارے مشائخ جمع تھے، اس کے علاوہ عوام کا اس قدر ہجوم ہوا کہ اپنی جگہ سے حرکت کرنا مشکل ہوگیا۔ مخدوم زادے نے یہ ہجوم دیکھ کر دوسرے مقام پر ایک مخصوص محفلِ سماع کا حکم دیا جس میں صرف خاص خاص مشائخ شریک ہوں تاکہ سماع سے پورا لطف حاصل کریں، چنانچہ یہ مخصوص محفلِ سماع شروع ہوئی تو قوالوں نے پورا زورفن استادی صرف کردیا؛ لیکن حاضرین میں کسی پر کچھ اثر نہیں ہوا، مخدوم زادے نے پھر مکان تبدیل کرنے کا حکم دیا اور ایک اور مکان میں احباب کے ساتھ تشریف لے گئے اور محفلِ سماع ہوئی۔ وہاں بھی سماع میں کوئی لطف نہیں آیا۔ اس وقت حضرت غوث العالم نے فرمایا کہ سماع کے لیے پیرومرشد کی خانقاہ سے زیادہ موزوں کوئی جگہ نہیں ہوسکتی، وہاں مکان کی برکات کے آثار ظاہر ہونگے، مخدوم زادہ حاضرین کو اپنے ہمراہ لے کر خانقاہ میں تشریف لائے۔ اورمحفلِ سماع کا آغاز ہوا۔ تھوڑی ہی دیر میں حاضرین جھوم اٹھے اورسب پرحالتِ وجد طاری ہوگئی۔
For Contact Us
Go to Contact Page
or
Mail:contact@makhdoomashraf.com
Cal:+91-9415721972